1 مئی، 2018، 12:24 PM

مصر کا اسرائیل سے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ

مصر کا اسرائیل سے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں مصر کے نمائندے نے اسرائیل سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں مصر کے نمائندے اعلاء یوسف نے اسرائیل سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی  پر دستخط کرنے کامطالبہ کیا ہے

اقوام متحدہ میں مصر کے نمائندے نے جنیوا میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے جائزے کے دوسرے اجلاس میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر عدم عمل کے سلسلے میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینے کے لئے ضروری ہے کہ اسرائيل این پی ٹی پر دستخط کرے۔

۔مصر کے نمائندے نے کہا کہ ایسے اقدامات کو عمل میں لانا چاہیے تاکہ اسرائیل ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کردے۔ اس نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو اسرائيل کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور این پی ٹی کے معاہدے کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسی کو ترک کرنا چاہیے۔

News ID 1880405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha